حکومت نے آج کسانوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں ایک ہزار روپے اور پانچ سو روپے کے پرانے نوٹوں سے بیج خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔وزارت خزانہ نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ ربیع فصلوں کی بوائی کے لئے کسانوں کو یہ راحت دی گئی ہے ۔وہ
مرکزی حکومت یا ریاستی حکومتوں ، سرکاری کمپنیوں، قومی یا ریاستی بیج
کارپوریشنوں، مرکز یا ریاستی حکومتوں کے زرعی یونیورسٹیو ں اور ہندوستانی
زرعی تحقیقی کونسلوں کے مراکز یایونٹوں یا آوٹ لیٹس پر اپنا شناختی کارڈ
دکھاکر بیج خرید سکیں گے۔